اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر طیب اردوان نے فون کر کے سانحہ چار سدہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ترک صدر نے سعوی عرب، ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے پر وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں کو سراہا۔ ترک صدر نے کہا سعودی عرب ایران تنازع حل ہونا مسلم اْمہ کے مفاد میں ہے۔ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ترکی کے صدرنے اس موقع پرکہاکہ ترکی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے ۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے کہاکہ ترکی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے ۔