ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب ایران کشیدگی ، جنرل راحیل شیرف نے وہ کردکھایاجوکوئی بھی مسلم ملک نہ کرسکا

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے وسیع تر مسلم اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کا مقابلہ صرف مربوط رد عمل سے ہی کیا جا سکتا ہے ، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے مواصلاتی ذرائع کاقیام ضروری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی سے ملاقات کی ۔ علی شمخانی ایرن کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کے عسکری مشیر بھی ہیں ۔ ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ علاقائی سلامتی اور استحکام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مواصلاتی ذرائع قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے وسیع تر مسلم اتحاد وقت کی ضرورت ہے دہشتگردی کی لعنت کا صرف مربوط رد عمل کے ذریعے ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…