تہران(نیوزڈیسک)سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کیلئے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی سربراہی میں ایران جانے والے وفد کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات 40منٹ کی بجائے ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کیلئے چالیس منٹ کا وقت طے کیا گیا تھا لیکن دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کیلئے یہ ملاقات مقررہ وقت سے دوگنا زیادہ وقت تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں طرف سے مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات ختم ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور ان کا وفد ایئر پورٹ روانہ ہو گیا۔نواز شریف تہران سے سوئٹزر لینڈ کیلئے روانہ ہوئے جہاں ان کی امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوگی۔