ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم اورآرمی چیف کی ایرانی صدرسے ملاقات ،اہم فیصلہ ہوگیا

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے ایران پہنچنے پرپاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ ایران کے صدرحسن روحانی سے ملاقات کی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم اورآرمی چیف نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی پرتشویش کااظہارکیا۔جبکہ ایرانی صدرنے پاکستانی وزیراعظم اورآرمی چیف سے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے معاملے پرپاکستانی سول وملٹری قیادت کے کردارکوسراہا۔اس موقع پروزیراعظم پاکستان نے کہاکہ پاکستانی عوام کے دل ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اوردومسلم ممالک کے درمیان کشیدگی سے خطے میں امن کونقصان پہنچنے کاخدشہ ہے ۔ملاقات میں ایران نے پاکستان کی طرف سے ثالثی کے کردارکوسراہااورمکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔اس ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ دونوں ممالک آپس کے معاملات کوباہمی مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج نے ایرانی وزیردفاع سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام ایرانی بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اورایران برادراسلامی ملک ہے جس کی خطے میں اہمیت ہے جب کہ ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی کے استحکام کی کوششوں پرآرمی چیف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…