ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اگر برسراقتدار ہوتا تو مسعود اظہر کے ساتھ سختی سے نمٹتا ٗپرویز مشرف

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر وہ برسراقتدار ہوتے تو مسعود اظہر کے ساتھ سختی سے نمٹتے ٗمسعود اظہر نان اسٹیٹ ایکٹر ہے اور اس نے مجھ پر بھی قاتلانہ حملہ کرایا۔ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سالگرہ کے تحفوں کا تبادلہ بہت ہو گیا ٗاب ٹھوس بات ہونی چاہیے جس میں کشمیر بھی شامل ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ ان کے دور میں مسعود اظہر زیرِ زمین تھا اس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کرایا، میں اس کے خلاف کارروائی ضرور کرتا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پٹھان کوٹ حملے کا الزام پاکستانی حکومت پر لگاتا ہے تو یہ غلط ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ وہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقاتوں کے حامی ہیں، تاہم سالگرہ کے تحفے بہت ہو گئے، اب کوئی ٹھوس بات ہونی چاہیے سابق صدر نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے سے امن عمل ڈی ریل نہیں ہونا چاہیے، سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن نے 2007ء میں پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا تاہم ایسا نہ ہو سکا،دونوں ملکوں میں ٹھوس مذاکرات کے حق میں ہوں ٗ مذاکرات تب کامیاب ہوسکتے ہیں جب بھارت الزامات لگانا بند کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…