ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پشاور ، چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ ، 10 افراد جاں بحق

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر ایجنسی اور پشاور کے سرحدی علاقے جمرود روڈ پر کارخانو مارکیٹ کے قریب قائم خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے سامنے خودکش دھماکے سے خاصہ دار فورس کے لائن افسر نواب شاہ سمیت10 افراد جاں بحق 20زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکش منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 6زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز خیبرایجنسی اور پشاور کے سرحدی علاقے مصروف شاہراہ جمرود روڈ پر دہشت گردوں نے کارخانومارکیٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے سامنے خودکش دھماکہ کیا ہے خودکش حملہ آور موٹر سائکل پر سوار تھا اور اس کا ہدف فورسز کی چیک پوسٹ تھی ،دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے ، خاصہ دار فورس کا لائن آفیسر اورمقامی صحافی سمیت 10جاں بحق اور10زخمی ہو گئے ہیں ،واقع کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، پشاور پولیس ،بم ڈسپوزل سکوارڈ اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور نعشوں کو جائے وقوعہ سے ریسکیو کرکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 10نعشوں اور20زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 6زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ نعشوں کے چہرے بری طرح جھلس چکے ہیں جس کی وجہ سے شناخت میں دشواری کا سامنا ہے ،پولیس کے مطابق دھماکہ بہت شدید نوعیت کا تھا اس سے جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے والی تین گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکل آگ سے مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اس دھماکہ میں خاصہ دار فورس کا لائن آفیسر افسر نواب شاہ ایک مقام صحافی اور اہگیر بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم بم ڈسپوزل سکوارڈ نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے ،دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کے تمام مصروف بازاروں اور حساس مقامات پر سکیورٹی پر معمور نفری میں اضافہ کر دیا ہے ،عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے سامنے خود کو دھماکہ خیز مواد ے اڑا یا ،حملہ آور کی عمر 25سے28کے درمیان تھی ۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور مبارک زیب خان نے بتایا کہ دھماکا کارخانو کے قریب خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں ہوا.زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،جب کہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی عارضی طورپربند کردی گئی ہے ،دوسری جانب صدر ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ وزیر داخلہ نے آئی جی خیبر پختونخوا سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو متاثرہ افراد سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ کارخانو پشاور اور خبر ایجنسی کا سرحدی علاقہ ہے۔خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ واقع فاٹا کی سات ایجنسیوں میں سے ایک ہے جہاں پہلے دہشت گرد قبضہ جمائے ہوئے تھے، تاہم آپریشنز ‘خیبر ون’ اور ‘خیبر ٹو’ میں ایجنسی کو بڑی حد تک دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…