اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر میں تکلیف کے باعث گھر پر آرام کر رہے ہیوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار گزشتہ 4 روز سے کمر میں تکلیف کے باعث بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے وزیر داخلہ 3 دن سے دفتر نہیں گئے اور انھوں نے کسی سے ملاقات بھی نہیں کی۔وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ3 روز سے دفتر نہیں آئے تاہم وہ ضروری سرکاری امور گھر پر نمٹارہے ہیں۔