ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ایشیاءمیں عدم استحکام کی وجہ امریکہ ہے ،سرتاج عزیز

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی صدر باراک اوباما کے خطاب کو جنوبی ایشیا کے حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایوان بالا میں امریکی صدر کے خطاب پر بحث کے دوران سرتاج عزیز نے اپنے پالیسی بیان میں اوباما کے خطاب کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی وجہ خود امریکی پالیسیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے سمیت پوری دنیا میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے اس لیے اوباما کے خدشات کی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔مشیر خارجہ نے زور دیا کہ اوباما کے نکات سے بطور چیلنج نمٹنا ہوگا اور امریکی صدر کو بتانا ہوگا کہ ان کی پیش گوئیاں درست نہیں۔مشیر خارجہ نے مضبوط قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا۔سرتاج عزیز کے مطابق 2014 کے مقابلے میں 2015 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی تاہم انہوں نے آگاہ کیا کہ اب کسی کی لڑائی میں نہ کودنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔سرتاج عزیز نے اعتراف کیا کہ پاکستان اور امریکا نے مل کر روس کے خلاف افغان مجاہدین کو تربیت دی لیکن جب عسکریت پسند خطرہ بنے تو پالیسی تبدیلی کرنا پڑی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹیٹ آف دی یونین سے آخری خطاب میں باراک اوباما نے القاعدہ اور داعش کو امریکی عوام کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور وسط ایشیا کے علاقے دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانے ہوسکتے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ داعش بھی ان علاقوں میں زور پکڑ رہی ہے، ایشیا میں عدم استحکام کا خدشہ کئی دہائیوں تک رہے گا۔
امریکا میں نئے صدر کا انتخاب رواں سال 8 نومبر کو ہوگا، جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہیلری کلنٹن امیدوار اور ری پبلکن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…