ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سعودی فرمانرواسے وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقات ، مشترکہ اعلامیہ جاری

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض/اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمدنوازشریف نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے امت مسلمہ کے وسیع ترمفاد بالخصوص موجودہ مشکل حالات میں اختلافات کوپرامن طریقے سے جلد حل کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے،جبکہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانی قیادت کے اقدام کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے کے فرو غ کیلئے کوشاں رہاہے۔پاکستانی عوام کے مخلصانہ جذبات کااعتراف کرتے ہیں۔پیرکوسعودی شاہی محل میں وزیراعظم محمدنوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورپاکستانی وفدکی سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعدجاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے 18 جنوری کوسعودی عرب کادورہ کیا ،ایک اعلیٰ سطح کاوفد بھی ان کے ہمراہ تھاانہوں نے ریاض میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبداالعزیز السعود سے ملاقات کی۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے عوام سعودی عرب کوبہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورخادم الحرمین شریفین کیلئے ان کے دل میں بہت احترام ہے دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے کے تاریخی،ثقافتی اوراسلامی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کی قیادت کی بات چیت کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کوتمام شعبوں بشمول دفاع ،سیکیورٹی ،معیشت اورتجارتی تعاون کے شعبوں میں مزیدمستحکم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف قائم کئے گئے اسلامی ممالک کے اتحاد سلسلہ میں دیرپاتعاون کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔بیان کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے اقدام کوبھرپوراندازمیں سراہتا ہے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کواس اتحاد کیلئے مکمل حمایت کایقین دلایاگیا ۔وزیراعظم نوازشریف نے اس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کوخطرے کی صورت میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔وزیراعظم نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے پرپاکستان کی گہری تشویش کااظہارکیا انہوں نے امت مسلمہ کے وسیع ترمفاد بالخصوص موجودہ مشکل حالات میں اختلافات کوپرامن طریقے سے جلد حل کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔وزیراعظم نے اس موقع پراو آئی سی کے رکن ممالک کے مابین بھائی چارے کیلئے پاکستان کی مستقل پالیسی کااعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے برادرمسلم ممالک کوان کے اختلافات بات چیت اورمفاہمت کے ذریعے حل کرنے کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے سعودی عوام اورمملکت کیلئے پاکستانی عوام کے مخلصانہ جذبات کااعتراف کرتے ہوئے سراہا۔انہوں نے پاکستانی قیادت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے کے فرو غ کیلئے کوشاں رہاہے۔دونوں ممالک کے وفود نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امور کے علاوہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کامقابلہ کرنے پربھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں اتفاق کیاگیا کہ دونوں ممالک دہشتگردی اورانتہاپسندی کے مشترکہ دشمن کوشکست دینے کیلئے ملکرکام کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…