اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کادورہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف سے ملاقات کے دوران کیاجس میں سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی حکام اس بات پرراضی ہیں کہ پاکستان ایران سے کشیدگی ختم کرنے کے لئے اپناکرداراداکرے جبکہ ایران نے بھی پاکستان کویہ پیغام بھیجاہے کہ وہ پاکستان کے کرداراداکرنے پرراضی ہے اوریہ پیغام پاکستان کے سول اورملٹری حکام کوپہنچایاگیاہے جس کے بعد دونوں پاکستانی رہنماﺅں نے سعودی عرب کادورہ کیااوراس کے بعد ایران کادورہ کریں گے ۔سعودی عرب اورایران چاہتے ہیں کہ پاکستان دونوں ممالک کے کشیدہ معاملات ختم کرنے میں اپنااہم کرداراداکرے ۔