اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے جہوں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی فرامانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ آرمی چیف نے سعودی عرب پہنچتے ہی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور محمد بن سلمان سے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تنازعہ کے باعث امت مسلمہ کمزور ہورہی ہے۔ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے مابین رابطے بڑھانے پر بھی زور دیا۔