ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بھارتی شہر چند ی گڑھ میں ہندو انتہا پسندوں کا کشمیری طلباء پر تشدد، کئی طلباء زخمی

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر چندیگڑھ میں سوامی دیوی دیال کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء پرہندو انتہا پسندوں نے حملہ کرکے کئی کو شدید زخمی کردیا ہے۔ کشمیری طلباء کالج سے کرایہ پر حاصل کی گئی رہائشگاہ کی طرف جارہے تھے جب شرپسندوں نے ان حملہ کردیا ۔بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے بی۔ٹیک کے طالب علم عامر جمیل نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور شراب کے نشے میں دت تھے اور وہ ہمیں کشمیری دہشت گرد کہہ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انکے کئی دوست حملے میں زخمی ہوگئے جن میں اسلام آباد کے تحمل نثار اور ماجد رفیق، دوڑہ کے سجاد احمد اور بارہمولہ کے عامر مجید اور نعیم احمد شامل ہیں۔طلباء نے کہا کہ انتہا پسندوں نے انہیں کالج اور شہر چھوڑنے کے لیے کہا۔واقعے کے بعدخوف میں مبتلاء کشمیری طلباء نے رات ایک ریلوے ٹریک پر گزاری اور صبح سویرے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ متاثرہ طلباء میں سے ایک ضلع اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیش اینڈ ٹریننگ کے پرنسپل محمد عبداللہ شاہ کا بیٹا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے بیٹے کے سر پر کئی زخم لگے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں سیٹی سکین کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا امتحان ادھورہ چھوڑ کر گھر واپس آگیا ہے۔محمد عبداللہ شاہ نے کہا کہ ان کابیٹا خوفزدہ ہے اور وہ دوبارہ کالج جانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی گورنر پر زور دیا کہ وہ بھارتی ریاستوں کے مختلف شہریوں میں کشمیریوں کے ساتھ پیش آنے والے ان واقعات کا نوٹس لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…