ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ٗضرب عضب کے باعث دہشت گردی میں 70 فیصد کمی آئی، سرتاج عزیز

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائیوں سمیت تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور خوشگوار تعلقات برقر اررکھنے کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے ٗ چاہتے ہیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم ہو ٗضرب عضب آپریشن کے باعث دہشت گردی میں 60 سے 70 فیصد کمی آئی ہے ٗدہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لینگے ۔ ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے کامیابیاں ملی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ٗحکومت پڑوسیوں سمیت تمام ملکوں کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پوری قوم متحد اور حکومت کی پالیسی صحیح سمت گامزن ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم ہو ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں کسی معاشی عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…