ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

میٹرواورنج لائن ٹرین ٹریک پر دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،دو شدید زخمی

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورمیں میٹرواورنج لائن ٹرین ٹریک کیلئے کام کرنے والی کرین 11ہزارکیوی تاروں کوچھونے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ،جنھیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے نزدیک میٹرو اورنج لائن ٹرین میںصوبے پر کام کرنے والی کرین کام کے دوران کرین آپریٹر نے اس بات کا دھیان رکھے بغیر کہ اوپر سے گیارہ ہزار کے وی کی لائن گزر ررہی ہے کرین کا رخ موڑا جس سے کرین کا اوپری حصہ گزرنے والی بجلی کے تاروں سے چھو گیا جس کے چھوتے ہی کرین میں موجود دو مزدور انوار اور شبیر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی سجاد اوراحسن کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جاں بحق ہونیوالے دونوں مزدوروں کا تعلق نارووال سے ہے پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…