پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے چترال،سوات،مالاکنڈ،دیر،پشاور،مردان اور دیگر علاقوں میں4.5شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیا،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور اس کی گہرائی199کلومیٹر تھی۔