اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ صبر جواب دے چکا ہے۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ائیر بیس کے اندر جانے نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابقپاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون بھارت کو راس نہیں آیا۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر دھمکیوں پر اتر آئے۔ جے پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے نے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ ایک سال میں دنیا نتائج دیکھے گی۔ بھارتی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان سے تفتیشی ٹیم جو پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے بھارت آ رہی ہے اسے پٹھان کوٹ ائیر بیس میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔