ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

رینجرز پنجاب کے 17 اضلاع میں آپریشن کریگی

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) نیشنل ایکشن پلان کے تحت رینجرز پنجاب کے 17 اضلاع میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرے گی۔آپریشن سی ٹی ڈی اور اہلیٹ فورس کرے گی ۔پنجاب سے ملنے والی سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر آپریشن کے دوران رینجرز معاونت کرے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے آپریشن مہم کو آپریشن کلین اپ کا نام دیا گیا جو کہ جنوبی ، شمالی اور سنٹرل پنجاب میں شروع کیا جائے گا جو کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کے سلیپر سیل کو بھی نشانہ بنائے گی ۔ جن 17 اضلاع میں یہ آپریشن کیا جائے گا ان میں ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، بہاولپور ، خانیوال ، رحیم یار خان ، ملتان ، جھنگ ، اٹک ، سرگودھا ، بھکر ، میانوالی ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، سائیوال ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ شامل ہیں ۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جدید آلات اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جائیں گے جبکہ رینجرز اور دوسری پیرا ملٹری فورسز سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی معاونت کریں گی اور ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جا سکے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آپریشن کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں اسلحے کی سمگلنگ کی جاتی ہے لوگوں کو تاوان کے لئے اغواء جبکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد نے یہاں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…