ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان‘ ایٹمی فضلے کو محفوظ رکھنے کا لائسنس

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرانتظام کام کرنے والے نیلور میں واقع ادارے پنسٹک کو یہ اعزاز حاصل ہواہے کہ یہاں ملکی تاریخ کا پہلالائسنس یافتہ مرکز قائم ہونے جارہاہے جہاں نیوکلیائی فضلے کو بحفاظت رکھاجاسکے گا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں پی این آر اے کے چیئرمین نے لائسنس پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم کے حوالے کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی این آر اے نے اؤئسوٹوپ بنانے کے مرکز کے قیام اور نیوکلیائی مواد کی رسد کے لئے بی(یو)پیکج ڈیزائن کرنے کے اجازت نامے بھی پی اے ای سی کے چیئرمین کے حوالے کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین پی اے ای سی محمد نعیم نے حاضرین کوبتایاکہ پنسٹک اپنے ہاں بنائی جانے والی میڈیکل شعبہ کی مصنوعات ملک بھر میں کینسر کے علاج کے لئے قائم اٹامک انرجی ہسپتالوں کوفراہم کرتاہے جو کہ ملک کے ۰۸فیصدمریضوں کے لئے تشخیص و علاج کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنسٹک میں قائم ہونے والانیوکلیئرفضلے کوجمع کرنے کا یہ پہلا لائسنس یافتہ مرکز ہے جس کی تنصیب ادارے کے لئے باعث عزت و افتخار ہے۔ پی این آر اے کے چیئرمین نے اپنے تاثرات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پی اے ای سی کی طرف سے ریگولیٹری کے ضوابط پورے کرنے کی پیہم کوششوں کے اعتراف کے طور پر اجازت نامہ دیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی کے استعمال میں یہ کسی طرح بھی مناسب نہیں کہ ہم اس سے فائدہ تواٹھائیں مگر اس سے پیداہونے والے فضلے کابوجھ اپنی آنے والی نسلوں پر منتقل کرجائیں۔ لہٰذا فضلہ جمع کرنے کایہ مرکز ملک کے لئے بہت اہمیت رکھتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…