کراچی (نیوزڈیسک)یہ بات تو طے شدہ ہے کہ چینی عوام بھارتی لوگوں بالکل پسند نہیں کرتے‘ چینی عوام کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ہمسایہ پاکستان ہے۔ چینی اخبار کی طرف سے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ چینی عوام کو اگر دوبارہ ہمسایہ ممالک منتخب کرنے کا موقع ملے تو وہ بھارت کو کبھی ہمسائے کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔ چینی رہنماؤں اورمیڈیا کے ساتھ ساتھ چینی عوام میں پاکستان کی پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ ہمسائے کے طور پردنیا بھر کے کسی بھی ملک سے زیادہ پاکستان کو ہی ترجیح دیں گے۔ سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ اگر خدا انہیں چین کی دوبارہ سرحدوں کے تعین کا موقع دے تو وہ کن ممالک کو ہمسائے کے طور پر دیکھنا پسند کریں گے،کس ہمسائے کو وہ چین سے دور اور کس کو ہمسایہ سمجھنا چاہیں گے‘‘؟ چینی اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘ کی طرف سے کیے گئے اس آن لائن سروے میں2لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔