ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 332 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، چوہدری نثار

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد کے حصول سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ چوہدی نثارعلی خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کروادیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت 332 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد کے حصول سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھرمیں 2159 دہشت گرد ہلاک اور 1724 گرفتارہوئے جب کہ 332 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، خصوصی عدالتوں کو دہشت گردی کے 148 مقدمات منتقل کئے گئے، کالعدم تنظیموں کو روکنے کیلئے فورتھ شیڈول کے تحت 2052 افراد کی نقل وحرکت محدود کی گئی جب کہ سندھ ،پنجاب،خیبر پختونخواہ میں 182 مشکوک مدارس بند کئے گئے اوردہشت گردوں کے 933 یوآرایلزاور10 ویب سائیٹس بند کی گئیں تاہم گلگت بلتستان ،فاٹا ،آزاد کشمیراوربلوچستان میں 3 سال کے دوران 979 دہشت گرد مارے گئے۔وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق گزشتہ سال اسلام آباد میں 5779 ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا گیا جہاں غیرمعیاری اشیاء کی فروخت پر48 ریسٹورینٹس کا چلان کٹا اور105 کو سیل کیا گیا جب کہ 4325 کلوگرام گوشت تلف، 64 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کئے۔ نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں 2337 مقدمات درج کیے گئے اور 2195 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ لاؤڈ اسپیکرکے غلط استعمال پر9340 افراد گرفتار کئے گئےاورمنی لانڈرنگ کے مقدمات میں 137 افراد گرفتارکئے گئے جب کہ حوالہ ہنڈی کے 214 مقدمات، 322 گرفتاریاں اور35 کروڑ روپے وصول ہوئے۔تحریری جواب کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق کے تحت 9 کروڑ80 لاکھ موبائل سمز بلاک کی گئیں، پنجاب میں 1132 ہارڈ کورعسکریت پسندوں کی نشاندہی ہوئی جب کہ 825 گرفتار کئے گئے۔ کراچی میں 69 ہزار179 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اورکراچی سے 890 دہشت گرد وں کو گرفتارتاہم 10 ہزارسے زائد اشتہاری تاحال مفرور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…