ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پشاور میں افغان سفار تکار کے گھر پر فائرنگ، ملزمان فرار

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افغان قونصل خانے کے اعلی عہدیدار کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ پولیس کاشف کا کہنا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پشاور ٹاؤن کے علاقے میں واقع افغان قونصل خانے کے فرسٹ سیکریٹری ہمایوں یوسف زئی کے گھر پر فائرنگ کی۔ایس پی کاشف کا کہنا تھا کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ ٹاون پولیس اسٹیشن میں فرسٹ سیکریٹری افغان قونصلیٹ ہمایوں یوسفزئی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دی گئی ہے۔ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ فائرنگ شارٹ مشین گن (ایس ایم جی) سے کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے 29خول بھی ملے ہیں،ایس پی کاشف نے بتایا کہ واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سیمدد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے پاکستانی سرحد کے قریب شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، قونصل خانے پر خودکش حملے میں 7 اہلکار اور 3 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…