سندھ اور پنجاب کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

14  جنوری‬‮  2016

کراچی/لاہور (نیوز ڈیسک)بلدیاتی انتخابات میں سندھ اور پنجاب سے کامیاب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور وارڈ ممبرز نے حلف اٹھا لیا۔ سندھ کے شہر حیدرآباد، لاڑکانہ، بدین، میرپور ماتھیلو، بدین، ٹھٹھہ اور جیکب آباد میں منتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جب کہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان میں ممبران نے حلف اٹھایا۔حیدرآباد میں حلف برداری کی تقریب مہران آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس عبدالظہورچانڈیونے میونسپل کارپورریشن کے 375 نومنتخب کونسلرزسے حلف لیا جب کہ 6 ممبران الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔ جیکب آباد کے ٹاؤن ہال میں 44 یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے حلف اٹھایا، بدین میں سینئرسول جج عارف راجپوت نے 324 امیدواروں سے حلف لیا، لاڑکانہ کی شاہ نواز بھٹو لائبریری آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ کونسل کے 47 ممبران سے عہدوں کا حلف لیا گیا۔ ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 312 نمائندوں نے حلف اٹھایا،میرپورماتھیلو میں ضلع کونسل کے 66 چیئرمین، وائس چیئرمین اور 320 کونسلرز نے حلف اٹھایا۔دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حلف برداری کی تقاریب کا انعقاد ہوا جہاں راولپنڈی ضلع کے 2 ہزار 298 منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا جس میں ایک ہزار 4 جنرل کونسلز اور 152 وائس چیئرمین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ منڈی بہاؤالدین کے ضلع بھر کے 80 چیئرمین، وائس چیئرمین اور 486 کونسلرز نے حلف اٹھایا، ڈی جی خان کے کامرس کالج میں نومنتخب امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں 115 یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے عہدوں کا حلف اٹھایا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…