راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میں سوائن فلو پھیل گیا ،مزید3 جاں بحق

14  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جڑواں شہروں میں سوائن فلو پھیلنا شروع ہو گیا ،مزید3افراد جاں بحق ہو گئے ،13مریضوں میں بیماری کی تشخیص ہو گئی ،پمز میں دو بیڈز پرمشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا جبکہ ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ پانچ مریضوں کو نشتر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد24 ہوگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوائن فلو کا مرض ملک کے دیگر حصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پہنچ گیا۔ جڑواں شہروں میں اب تک تین مریض سوائن فلو کے ہاتھوں زندگی ہار چکے ہیں جبکہ مزید تیرہ مریضوں میں تشخیص ہو چکی ہے۔ پمز اسپتال میں سوائن فلو کے مریضوں کیلئے دو بیڈز پر مشتمل آئسو لیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پولی کلینک اسپتال میں سوائن فلو کے حوالے سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ ادھر ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ کوئی مریض نہیں لایا گیا تاہم اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں مریض لایا گیا۔ مریض کے نمونے تشخیص کے لیے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور اور ملتان سے سوائن فلو کی تشخیص کے زیادہ نمونے لائے گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے متاثرہ افراد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ مزید پانچ مریضوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل کی 40 سالہ عرفہ، 35 سالہ سلطان، سرگودھا کی 39 سالہ شہناز، جام پاور کی 10 سالہ اقرا جبکہ ڈیرہ غازی خان کی 50 سالہ عطیہ کو سوائن فلو کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ملتان کے نشتر اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ نئے داخل کرائے گئے مریضوں میں سے 3 میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ باقی مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ ا?نا باقی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سوائن فلو وائرس سے ملتان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…