پٹھان کوٹ حملہ، 6افراد پاکستان سے بھارت داخل ہوئے، آئی ایس آئی

14  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی عہدیداروں کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہواکہ پٹھان کوٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث تمام 6افراد پاکستان سے بھارت میں داخل ہوئے۔ 2جنوری کوبھارتی شہر پٹھان کوٹ میں ہونیوالے حملے مبینہ طور پر ملوث دہشتگردوں کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت اور پاک فوج میں نہ صرف مکمل اتفاق رائے ہے بلکہ بھارت کی جانب سے دی جانیوالی معلومات کی بنیاد پراس ضمن میں آئی ایس آئی کی جانب سے کی جانیوالی تمام گرفتاریاں وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات پر کی گئی۔جنگ رپورٹر احمد نورانی کے مطابق آئی ایس آئی نے ابتدائی تحقیقات کیں۔ سینئر افسران نے دی نیوز کو بتایاکہ بھارتی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کا تبادلہ آئی ایس آئی کے علاوہ کسی اور خفیہ ایجنسی سے نہیں کیا گیا۔ آئی ایس آئی نے ابتدائی طور پر نئی دہلی کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور پھر ایک کالعدم تنظیم کے کچھ اہم ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں تحقیقات اور سرچ آپریشنز اب بھی جاری ہیں۔ حکومتی عہدیداروںنے قومی اخبار سے اس بات کی تصدیق کی کہ ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہواکہ پٹھان کوٹ حملے میں ملوث تمام 6 افراد پاکستان سے بھارت گئے۔ جب جامع تحقیقات شروع ہوں گی تو دیگر خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مشترکہ تحقیقات میں شامل کیاجائیگا۔ پاکستان میں پٹھان کوٹ واقعے سے منسلک 4 اہم افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق پٹھان کوٹ حملوں سے متعلق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق کالعدم تنظیم جیش محمد سے ہے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…