جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پٹھا ن کوٹ حملے میں اہم پیشرفت، کالعدم تنظیم کے متعدد ملزمان گرفتار،دفاترسیل،تعاون جاری رکھیں گے،نوازشریف

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامآباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بھارتی حکام سے حملے سے متعلق مزید معلومات طلب کرلی ہیں۔بدھ کے روز وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا جس میں سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پٹھان کوٹ حملہ واقعہ ،سعودی ایران کشیدگی ،34اسلامی ممالک کے اتحاد سمیت ملکی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی پاکستان آمد اور ملاقاتوں کے حوالے سے شرکاء کو اعتماد میں لیا گیا۔اجلاس میں کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز اورافغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے قریب ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اجلاس کے دوران شرکا نے بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات اورتفتیش میں پیش رفت ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اعلیٰ سکیورٹی حکام کی جانب سے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے فراہم کئے گئے ثبوتوں پر کارروائی کی گئی اور اس دوران بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ پرحملے میں ملوث ملزمان پکڑلئے گئے جبکہ ملک میں کالعدم تنظیموں کے دفاتر سیل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ پورے ملک میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے دفاتر کو ڈھونڈ کر ان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی وانتہا پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین بھارت سمیت کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان بھارت کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور مکمل تعاون جاری رکھے گا ۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ابتدائی تفتیش اور معلومات کی روشنی میں حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے جن کا تعلق کالعدم جیش محمد سے ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق کالعدم جیش محمد کے متعدد ارکان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے دفاترسیل کردیئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کے تحت بھارت سے رابطے میں رہیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی مزید تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم بھارت میں پٹھان کورٹ ایئربیس جائے وقوعہ پر بھیجی جائے گی اور اس کے حوالے سے بھارتی حکام سے مشاورت ہوگی جبکہ بھارت سے مزید معلومات بھی طلب کی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…