اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے بیٹے کی لندن میں نادرا دفتر میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور اگر اس میں کوئی سفارشی کلچر میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی بے ضابطگی پائی گئی تو اس کا خمیازہ وفاقی وزیر سمیت اس کے بیٹے کو بھگتنا ہوگا،ہماری حکومت کا نصب العین میرٹ پر تعیناتیاں اور حقداروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نادرا حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امور کے بیٹے کی تعیناتی کیسے ہوئی اور آج بدھ کی شام تک نادرا حکام وزیرداخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کردیں گے۔