جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ حملہ؛ بہاولپور و سیالکوٹ سے 4 افراد گرفتار،بھارتی میڈیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھانکوٹ حملہ کے سلسلے میں بہاولپور اور سیالکوٹ سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے تکلیف دینے والوں کو تکلیف دیں گے، وقت اورجگہ کا تعین ہم خود کریں گے،ادھر پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بھارت کو فراہم کر دی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے پاکستان کو حملہ ااوروں سے متعلق کچھ فون نمبرز فراہم کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں نے بہاولپور سے ان نمبرز سے بات کی تھی،بھارت کا یہ دعویٰ ہے کہ حملہ آور کالعدم جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی اداروں نے بھارتی معلومات کی روشنی میں فوری تحقیقات شروع کر دی تھی اور اب ابتدائی رپورٹ بھارت کو بھجوا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جو فون نمبرز فراہم کیے وہ غیر رجسٹرڈ ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔ادھربھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد سیالکوٹ اور بہاولپور سے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثنا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ایس پی گورداس پور سلویندر سنگھ کوکلین چٹ دینے کے امکانات کو رد کردیا اور ایس پی سے مزید تفتیش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…