جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حالیہ پاک بھارت رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،امریکا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے کہاہے کہ مسائل سے بھرپور پیچیدہ تعلقات کے باوجود پاک بھارت رابطوں کی حو صلہ افزائی کرتے ہیں ،امریکا دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کے لیے پر عزم ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں توقع ظاہر کی کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے گا۔محکمہ خا رجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ 9 جنوری کو وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماﺅں نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔جان کربی کے مطابق اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو نہ صرف دہشت گردی کے خلاف بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔16 جنوری کو پاک، بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کےبارے میں جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کی ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کرتا آیا ہے کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔جان کربی کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی مکمل اور ہر ممکن شفاف تحقیقات کرے گا،پاکستانی حکام کی تحقیقات کہاں تک پہنچی؟ اس بارے میں علم نہیں۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…