جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے ہاتھ کھینچ رہا ہے،ایران کا اظہار ناراضگی

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران نے امن گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان کی طرف سے کوئی پیشرفت نہ کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمسایہ ملک نے پائپ لائن بچھانے سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو معاہدے کی شرائط کی روشنی میں کارروائی کرے گا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایران کی قومی گیس ایکسپورٹس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی رضا کمیلی نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے پاکستان کو گیس کی برآمد کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں اور پاکستانی سرحد تک پائپ لائن کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی بچھا دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تاحال اپنی حدود میں 780کلو میٹر پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے کوئی خاص اقدام نہیں کیا جس کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے میں منصوبے سے متعلق ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر تعزیرات شامل ہیں مگر ایران پاکستان کے حوالے سے تعزیرات کے مرحلے میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ اس کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ فطری عمل ہے کہ ہر ملک اپنے لوگوں کے مفادات کو دیکھتا ہے چنانچہ اگر پاکستان کے اقدام سے ہمارے مفادات کو زک پہنچی تو یقیناً ہمیں معاہدے کی شرائط کی روشنی میں کارروائی کرنا پڑے گی۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے ہاتھ کھینچ رہا ہے۔ امریکہ نے پاکستان پرایران کے بجائے ترکمانستان سے گیس کے حصول کیلئے دباو¿ ڈالا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…