جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے،بھارتی تردید

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے پاک بھارت مذاکرات منسوخی کی تردید کردی ،اس سے پہلے بھارتی اخبار نے 15 جنوری کو پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی میڈیا پاک بھارت مذاکرات کے بارے میں کنفیوڑن پھیلانے میں مصروف ہے۔ایک بھارتی اخبار نے قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول کے حوالے سے خبر دی کہ بھارت نے 15 جنوری کو پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔بعد میں اجیت دوول نے ایک خبر ایجنسی سے انٹرویومیں کہا کہ اخبار کو پاک بھارت مذاکرات منسوخی سے متعلق انٹرویو نہیں دیا، روزانہ صحافیوں سے بات کرتاہوں لیکن یاد نہیں کہ ایسا کوئی انٹرویو دیاہو۔ انہوں نے ایسا کوئی بھی بیان دینے کی سختی سے تردید کی۔اس سے پہلے آج ایک بھارتی خبر ایجنسی نے قومی سلامتی کے مشیر کا یہ ٹوئٹ لگایا کہ اب امن مذاکرات ا±س وقت تک نہیں ہوں گے ،جب تک پاکستان پٹھانکوٹ کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا اور بھارت پاکستان کی کوششوں سے مطمئن نہیں ہوجاتا۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کےساتھ 15جنوری کو ہونے والے ہند پاک خارجہ سیکریٹری مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔تاہم بعد میں انہوں نے ان دونوں ٹوئٹ کی سختی سے تردید کردی



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…