اسلام آباد (نیوزڈیسک)نیب نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کی خبروں کی تردید کی ہے نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے کوئی چھاپہ نہیں مارا اس معاملے میں ڈی ایچ اے شکایت کنندہ ہے جبکہ دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے بھائی بریگیڈئیر امجد پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ کامران کیانی دبئی میں ہے اور کسی طرح کی کرپشن میں ملوث نہیں رہے۔