اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد پرنس محمد بن سلمان خصوصی دورے پر پاکستان پہنچے، اس دورے کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف اضافی اقدامات پر غور کے لیے پاکستان کی حمایت کا حصول ہے۔محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر اسلام آباد ائر پورٹ پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا.عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد آئے ہیں.واضح رہے کہ 3 روز کے دوران یہ کسی بھی اہم سعودی سرکاری اعلیٰ عہدیدار کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے رواں ہفتے میں اسلام آباد کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے سعودی عرب واپس لوٹے ہیں.