اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ رینجرز سندھ سے واپس نہیں جائے گی بلکہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔کراچی چیمبر آف امرس میں تاجروصنعتکاروں سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے آئین کے تحت رینجرزکوسرچنگ اور گرفتار یوںکی اجازت ہے لہذا رینجرز واختیارات میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں ہے، صوبے کی جانب سے جب رینجرزکے قیام کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی تب بھی ہم اپنی سرگرمیوں و جاری رکھے ہوئے تھے۔ میجرجنرل بلال اکبر نے تاجروصنعتکاروں کو بتایا کہ کراچی میں بھتوں کا سلسلہ تقریبا ختم ہوگیا ہے تاہم اسٹریٹ کرائم اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔