شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک )پاک افغان سرحد کے قریب 2016 کے پہلے ڈرون حملے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شوال کے علاقے مینگڑوتی میں شدت پسندوں کے زیراستعمال مکان پر دو میزائل داغے گئے جس کے باعث مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔اس حملے کے بعد بھی ڈرون طیارے کی پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں ایک مرتبہ پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ سال امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں میں واضح کمی آگئی ہیں ۔