اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میر منور تالپور پر جھوٹا مقدمہ درج کرا کر وزیراعظم نواز شریف نے ہمیں سال 2016کا پہلا تحفہ دیا جس پر ان کے مشکور ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ میر منور تالپور پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور یہ نواز شریف کی جانب سے ہمارے سے سال 2016ءکا پہلا تحفہ ہے اور اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2015ءمیں اسی طرح ڈاکٹر عاصم کے خلاف بھی مقدمات درج کرائے گئے لیکن ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سن لیں کہ ہم ماضی میں بھی اسی طرح آپ کے مظالم کا مقابلہ کرتے رہے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آپ نے ماضی سے کچھ سبق نہیں سیکھا اور وہ پھر وہی غلطیاں دہرا رہے ہیں۔