واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کہتے ہیںکہ افغان مصالحتی عمل پر چار ملکی مذاکرات اگلے ہفتے ہورہے ہیں۔ پاکستان، امریکا،چین، اور افغانستان کے نمایندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ مذاکرات پچھلے ماہ ہونےوالی ہارٹ آف ایشیابات چیت کاتسلسل ہوں گے،مذاکرات کیلئے امریکی وفدسے متعلق ابھی نہیں بتاسکتا،مذاکرات میں افغان طالبان کے نمائندے شرکت نہیں کریں گے۔جان کربی کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات افغان مصالحتی عمل میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔مذاکرات کے ذریعے خطے میں اپنے اتحادیوں کےساتھ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔