جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کا عدالتی ریکارڈ غائب

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

راولپنڈی(نیوز ڈ یسک) سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی ریکارڈ سے 300 صفحات غائب ہوگئے جس پر جج نے شدید اظہار برہمی کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی عدالت نمبر1 کے جج خالد رانجھا کی سربراہی میں ہوئی اس موقع پر خاتون گواہ بھی موجود تھیں تاہم سماعت کے دوران جب عدالتی ریکارڈ دیکھا گیا تو اس میں 300 صفحات غائب تھے جس پر جسٹس خالد رانجھا نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ تمام گمشدہ ریکارڈ منظرعام پر لایا جائے جس کے بعد عدالتی عملے نے ریکارڈ کی 2 گھنٹے چھان بین کی اور عدالت میں کاغذات کے ڈھیرلگا دیئے۔عدالتی عملے کی پھرتیوں کے بعد بھی جب گمشدہ صفحات نہ ملے تو جسٹس رانجھا نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہرصورت گمشدہ ریکارڈ کل تک عدالت کے روبرو پیش کئے جائیں بصورت دیگر عدالتی عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جب کہ عدالت نے خاتون گواہ کو بھی کل تک سمن جاری کرتے ہوئے بیان قلمبند کرنے کے لئے طلب کرلیا۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالتی احاطے کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمہ 2001 میں درج ہوا اوراس وقت کے تفتیشی افسر نے یہ ریکارڈ مرتب کیا تھا جب کہ مقدمے کا تمام ریکارڈ عدالت کے پاس تھا جسے عدالت میں ہی جمع کرادیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…