اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کا الزام پاکستان کے سرتھوپنے کی تیاری کر لی ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بہاولپورسے کی گئی کالز کا ریکارڈ دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا اور حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کا خیرمقدم کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ائیربیس حملوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا اور پاکستان سے بہاولپور سے کی گئی ٹیلیفون کالز کا ریکارڈ شیئر کیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جس علاقے سے فون کالز کی گئی اس کا ریکارڈ بھی پیش کیاگیا ہے۔