منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے ‘ نواز شریف

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔معاہدے ، دفاع ،صحت، سائنس اینڈ ٹیکنالونی اور تجارت کے شعبوں میں کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے تین روزہ دورہ سری لنکا کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔معاہدے کی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکن صدر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کے وفد میںوفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرالحسن، خرم دستگیر خان ، طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں۔ معاہدے کی تقریب سے قبل سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔سری لنکا کے صدر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستان نے 20 سال تک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سری لنکا کی مدد کی۔علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریب کے بعدسری لنکا کے صدر کی طرف سے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ سری لنکا نے نادرا سے استفادہ حاصل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ علاوہ ازیں سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ دلچسپی جے ایف 17 تھنڈر کے معاملے پر دکھائی جارہی ہے جس کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا کے دوران سب سے زیادہ ملاقاتیں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر الحسن کی ہورہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا ، پاکستان کے ساتھ دفاع کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں،پاکستان اور سری لنکا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔مذاکرات سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر ہونگے دورہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے عالمی اور علاقائی امور پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاع کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور دونوں ملک مشترکہ مشقوں کے انعقاد پر بھی توجہ دیں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کے مواقع موجود ہیں باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے ،تعلیم کے شعبے میں بھی باہمی تعاون پر اتفاق ہوا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…