اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی کے درمیان جھڑپ اور ہاتھاپائی کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابقمولانا شیرانی نے طاہر اشرفی کا گربیان پکڑ لیا اور ہاتھا پائی کے دوران علامہ طاہر اشرفی کی قمیض کے دو بٹن بھی ٹوٹ گئے ہیں۔تاہم کونسل اراکین نے بیچ بچا? کرادیا ہے اوراسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
علامہ طاہر اشرفی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے غنڈوں نے نظریاتی کونسل کو گھیرا ہوا ہے ،میری جان کو خطرہ ہے کمرے میں ہم پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین مولانا شیرانی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، جو معاملات 1970ءمیں طے ہو گئے ہیں انہیں کیوں کھولا جا رہا ہے یہ سب کچھ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے عہدے سے ہٹائیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ مولانا شیرانی ملک کے اندر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہے ہیں اورخلاف آئین کام کر رہے ہیں۔
مولانا شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی کے درمیان جھڑپ اور ہاتھاپائی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں