لاہور (نیوزڈیسک) سعودی عرب نے 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 ڈی پورٹ افراد کو پاکستان لائی ،لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام اور پی آئی اے عملے میں تلخ کلاھی بھی ہوئی ۔امیگریشن عملے نے ڈی پورٹ کیے جانے والے 100 پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا واضح رہے اس سے قبل بھی مختلف ممالک سے بے ذخل افراد کو جب پاکستان لایا گیا تو داخلے پے قبل مکمل جانچ پڑتال کی گئی اور اس کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی