اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں خون جمادینے والی سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے، غذر ، اسکردو ،استور سمیت دیامر کے بعض بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بندہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں تین روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع غذر ، اسکردو ،استور سمیت دیامر کے بعض بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔لوگوں کو خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی 04 اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔چمن سمیت شمالی بلوچستان کے شہر بھی شدید سردی کی لیپٹ میں ہیں۔ کوڑک ٹاپ پر شدید دھند کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔خیبر پختونخوا میں سخت سردی پڑتے ہی لکڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ بنوں کے کیمپ میں مقیم متاثرین شمالی وزیر ستان کے بچے اور خواتین موسمی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔سندھ اور پنجاب کے شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
ملک میں خون جمادینے والی سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں