اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 5 کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کے ممبر نہیں بن سکتے۔ کنور محمد دلشاد نے کہا کہ چونکہ آصف زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اس کے بعد انہیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ اگر انہوں نے پارٹیوں کے دو عہدے پاس رکھے تو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہوگی۔