ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی مختصرملاقات وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو اسلام آباد کی دعوت

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں محمدنواز شریف پیرکی صبح ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچنے وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے ایئرپورٹ کا استقبال کیا اور مختصرسی ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سید قائم شاہ نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم سے کہا کہ آپ سے ضروری بات کرنی ہے ۔ ملاقات کے لےے وقت دیں ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سے استفسار کیا کہ کس بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آپ کے ایک وزیر اور رینجرز اختیارات سے متعلق بات کرنا ہے ۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپ اسلام آباد آجائیں ۔ سب کو بلالیں گے اور مکمل بات سنی جائے گی ۔بعد ازاں وزیراعظم پورٹ قاسم روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے چیک اپ کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے اور سخت شیڈول کی وجہ سے تھک گئے تھی اسی لیے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد قومی ادارہ برائے امراض قلب گئے جہاں انہوں اپنا معمول کا چیک اپ کرایا ۔ ڈاکٹرزنے انہیں مکمل فٹ قراردیا ہے تاہم کہاکہ کہ آپ آرام کریں تاکہ آپ کی تھکاوٹ دور جاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…