اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں ۔کراچی میں کامیاب آپریشن پر ڈی جی رینجرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔تاجروں کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے صنعتی صارفین کیلئے 3روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کراچی آپریشن کو کسی قیمت پر بھی ادھورا نہیں چھوڑینگے۔