الاہور (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے خلاف باتیں کرنیوالے بتائیں کہ یہ پرویز مشرف اور آصف زرداری کے ادوار میں کیوں نہ بنا ،(ن) لیگ نے دہشتگردی کیخلاف تمام جماعتوںکو متحد کیا ،دنیا بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو تسلیم کیا جا رہا ہے اس لیے نیشنل ایکشن پلان کے کریڈٹ کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی طرف سے نیشنل ایکشن پر تنقید پر اپنے رد عمل میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خود بھی نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کو تسلیم کیا،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سے 80فیصد کامیابیاں ملیں ، نیشنل ایکشن پلان کے خلاف باتیں کرنیوالے بتائیں کہ یہ پرویز مشرف اور آصف زرداری کے ادوار میں کیوں نہیں بنا ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے اور اس حوالے سے حکومتی کارکردگی جانچنے کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے جس کے پاس اس معاملے کے احتساب کا مکمل نظام موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے ،طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے کر پیپلز پارٹی کو نیشنل ایکشن پلان سمجھ آجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ اسلام آباد میں کو ن شخص بیٹھا ہے ،بلاول اسلام آباد میں بیٹھے شخص کا نام بتائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کا فیصلہ ابھی ہونا ہے ، ابھی یہ ثابت ہونا ہے کہ کس نے قتل و غارت گری کی ۔