اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ رات میاں نوازشریف کی نواسی اور مریم نوازکی بیٹی مہرالنسا کی بیٹی کا دعوت ولیمہ بخیر و خوبی انجام پاگیا۔ولیمہ کی اس تقریب میں کم و بیش 2000مہمانوں نے شرکت کی جس میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب سے بھی شریف فیملی کے عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔دعوت ولیمہ کی اس تقریب کی چند ایک تصاویر میڈیا کو جاری کی گئیں جن میں سے ایک تصویر جس میں میاں نوازشریف پگڑی پہنے نظر آرہے ہیں سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وہی پگڑی ہے جو اس جمعہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں بطور تحفہ پیش کی ۔گلابی رنگ کی اس پگڑی میں میاں نوازشریف انتہائی پرکشش نظر آرہے ہیں اور سب کی خاص توجہ حاصل کی ۔
نوازشریف نے نواسی کی شادی میں مودی کی دی گئی پگڑی پہنی،بھارتی میڈیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں