اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اورسعودی عرب کے مابین حج 2016 کیلئے آئندہ ماہ کے پہلے عشرے میں معاہدے پر دستخط کئے جانیکا امکان ہے جس کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور جنوری کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق حج ایگریمنٹ پر دستخط ہونے کے بعد 2016 ءکیلئے حج پالیسی پر کام شروع کیا جائے گا ، حرمین شریفین کے توسیعی منصوبے کے باعث سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کا حج کوٹہ کم کیا گیا تھا جس کے باعث پاکستان کے کوٹے میں 36 ہزار حجاج کی کمی آئی تھی اورایک لاکھ اسی ہزار کے بجائے ایک لاکھ 43 ہزار حجاج کرام گزشتہ تین برسوں سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔