اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے رینجرزکے اختیارت محدود کرنے کا اقدام سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیارات نہیں دئیے گئے ، مکمل اختیارات نہ دینے سے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔ سندھ حکومت نے کرپٹ شخصیات کو بچانے کے لئے رینجرز اختیارات محدود کئے جو غیر آئینی اقدام ہے لہذا سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیار دینے کا حکم دیا جائے۔