اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی احتساب ہونا چاہیے، خیبر پختونخواہ میںنیب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب غیر جانبدار ہونا چاہیے ایک دوسرے کو بچانے والے مجرم احتساب ہونے پر شور مچاتے ہیں۔احتساب پنجاب میں بھی اسی طرح ہونا چاہیے جس طرح سندھ میں ہورہا ہے۔پورے ملک میں جب بھی احتساب کا عمل شروع کیا جاتا ہے پیپلز پارٹی شور مچانا شروع کر دیتی ہے۔